Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Karbala ke jaan nisaron ko salam lyrics

 Karbala ke jaan nisaron ko salam lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
کربلا کے جاں نثاروں کو سلام
فاطِمہ زَہرا کے پیاروں کو سلام

مصطَفٰے کے ماہ پاروں کو سلام
نوجوانوں گُل عِذاروں کو سلام

کربلا تیری بَہاروں کو سلام
جاں نثاری کے نظاروں کو سلام

یا حُسین ابنِ علی مُشکِل کُشا
آپ کے سب جاں نثاروں کو سلام

اکبر و اصغر پہ جاں قربان ہو
میرے دل کے تاجداروں کو سلام

قاسم و عبّاس پر ہوں رحمتیں
کربلا کے شَہسُواروں کو سلام

جس کسی نے کربلا میں جان دی
ان سبھی ایمانداروں کو سلام

بھُوکی پیاسی بیبیوں پر رحمتیں
بھوکے پیاسے گُل عِذاروں کو سلام

بھید کیا جانے شہادت کا کوئی
اُن خُدا کے رازداروں کو سلام

بے بسی میں بھی حَیا باقی رہی
سب حُسَینی پردہ داروں کو سلام

رَحمتیں ہوں ہر صَحابی پر مُدام
اور خُصُوصًا چار یاروں کو سلام

بِیبیوں کو عابِدِ بیماروں کو
بے کسوں کو غم کے ماروں کو سلام

ہوگۓ قرباں محمد اور عَون
سّیِدہ زَینب کے پیاروں کو سلام

کربلا میں ظُلم کے ٹوٹے پہاڑ
جن پہ ان سب دلفِگاروں کو سلام

اٰل و اصحابِ نبی کے جس قَدَر
چاہنے والے ہیں ساروں کو سلام

یا خدا! اۓ کاش! جاکر پھر کروں
کربلا کے سب مَزاروں کو سلام

تین دن کے بھوکے پیاسے آپ کی
یانبی آنکھوں کے تاروں کو سلام

جو حُسَینی قافِلے میں تھے شریک
کہتا ہے عطاؔر ساروں کو سلام

Submitted By: Hajra Khanam Sahiba Mumbai
✰✰✰

Karbala ke jaan nisaron ko salam lyrics in Hindi

coming soon
✰✰✰

Karbala ke jaan nisaron ko salam lyrics in English

coming soon
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area