Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Muhammad mazhar e kamil hai haq ki shan e izzat ka tazmeen lyrics

(caps)Muqaddas Naam Naami hai Shahnshahe Risalat ka Naat Lyrics is tazmeen of Muhammad mazhar e kamil hai haq ki shan e izzat ka it has been written by Naqeeb e Hindustan Hazrat Maulana Mehboob Gauhar Islampuri Saheb, These types of lyrics are of Naat lyrics, Naat shareef lyrics, Naat lyrics in urdu, Naat lyrics in hindi, Naat lyrics in english, tazmeen lyrics. If you like this naat sharif then share it with your friends.

Muhammad mazhar e kamil hai haq ki shan e izzat ka tazmeen lyrics in Urdu

Table of Content (toc)
مقدس نام نامی ہے شہنشاہِ رسالت کا
اسی کی برکتوں سے پھوٹتا ہے چشمہ رحمت کا
ادا حق کر نہیں سکتا کوئی آقا کی مدحت کا

محمد مظہرِ کامل ہے حق کی شانِ عزّت کا
نظر آتا ہے اِس کثرت میں کچھ انداز وحدت کا


گنہگارانِ امت ہیں لئے ارماں شفاعت کا
اشارہ دیکھئے ہوتا ہے کب چشمِ رسالت کا
ضرور آئے گا مژدہ عاصیوں کے حق میں جنت کا

گدا بھی منتظر ہے خلد میں نیکوں کی دعوت کا
خدا دن خیر سے لائے سخی کے گھر ضیافت کا

سر محشر نگاہ ناز کی پھیلی ہیں تنویریں
بدلنے آ رہے ہیں وہ گنہگاروں کی تقدیریں
مٹائی جا رہی ہیں ساری معصیت کی تحریریں

صفِ ماتم اٹھے، خالی ہو زنداں، ٹوٹیں زنجیریں
گنہگارو! چلو مولیٰ نے دَر کھولا ہے جنّت کا


انہیں کامل یقیں ہے رب تعالیٰ کی عنایت پر
کہ ہوگی فضل کی بارش سیہ کارانِ امت پر
ترس کھاتے نظر آئیں گے وہ عاصی کی حالت پر

اِدھر اُمّت کی حسرت پر اُدھر خالق کی رحمت پر
نرالا طَور ہوگا گردشِ چشمِ شفاعت کا


مرے غربت کدے پر بھی کبھی تشریف لے آئیں
مرے صحرائے دل میں وہ خوشی کے پھول مہکائیں
تو جتنے حسرتوں کے داغ ہیں لمحوں میں دھل جائیں

الٰہی! منتظر ہوں وہ خَرام ناز فرمائیں
بچھا رکھا ہے فرش آنکھوں نے کمخوابِ بصارت کا


جہاں تک ہو سکے سرکار کی مدحت کئے جانا
ملے گا دیکھنا گوہر تجھے بخشش کا پروانہ
امام احمد رضا کے شعر پڑھ کے دل کو سمجھانا

رضائے خستہ جوشِ بحرِ عصیاں سے نہ گھبرانا
کبھی تو ہاتھ آجائے گا دامن اُن کی رحمت کا


تضمین نگار:- شاعرِ اسلام مولانا محبوب گوہر اسلام پوری صاحب

Download Method 1
Download In Urdu(download)

Download Method 2
Download In Urdu(download)
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area