Type Here to Get Search Results !
✨ Welcome to UnlimitedShayari.in — A Beautiful World of Shayari, Naat and Islamic Kalams ✨

Badal Ya Fard Jo Kaamil Hai Ya Gaus Lyrics

منقبتِ حضور غوثِ پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ
Badal Ya Fard Jo Kaamil Hai Ya Gaus
✦ ۞ ✦
منقبت شریف سماعت فرمائیں 🎧

Badal Ya Fard Jo Kaamil Hai Ya Gaus Lyrics in Urdu

بدل یا فرد جو کامل ہے یا غوث تِرے ہی در سے مستکمل ہے یا غوث جو تیری یاد سے ذاہل یا غوث وہ ذکر اللہ سے غافل ہے یا غوث اَنَا السَّیَّاف سے جاہل ہے یا غوث جو تیرے فضل پر صائل ہے یا غوث سخن ہیں اصفیا، تو مغزِ معنیٰ بدن ہیں اولیا، تو دل ہے یا غوث اگر وہ جسمِ عرفاں ہیں تو تو آنکھ اگر وہ آنکھ ہیں تو تل ہے یا غوث اُلوہیّت نبوّت کے سوا تو تمام افضال کا قابل ہے یا غوث نبی کے قدموں پر ہے جز نبوّت کہ ختم اس راہ میں حائل ہے یا غوث اُلوہیّت ہی احمد نے نہ پائی نبوّت ہی سے تو عاطل ہے یا غوث صحابیّت ہوئی پھر تابعیت بس آگے قادری منزل ہے یا غوث ہزاروں تابعی سے تو فزوں ہے وہ طبقہ مجملاً فاضل ہے یا غوث رہا میدان و شہرستان عرفان تِرا رَمنا تِری محفل ہے یا غوث یہ چشتی، سہروردی، نقشبندی ہر اک تیری طرف مائل ہے یا غوث تِری چڑیاں ہیں تیرا دانہ پانی تِرا میلہ تِری محفل ہے یا غوث انھیں تو قادری بیعت ہے تجدید وہ ہاں خاطی جو مستبدل ہے یا غوث قمر پر جیسے خور کا یوں تِرا قرض سب اہلِ نور پر فاضل ہے یا غوث غلط کردم تو واہب ہے نہ مقرض تِری بخشش تِرا نائل ہے یا غوث کوئی کیا جانے تیرے سر کا رتبہ کہ تلوا تاجِ اہلِ دل ہے یا غوث مشائخ میں کسی کی تجھ پہ تفضیل بحکمِ اولیا، باطل ہے یا غوث جہاں دشوار ہو وہمِ مساوات یہ جرأت کس قدر ہائل ہے یا غوث تِرے خدّام کے آگے ہے اک بات جو اور اقطاب کو مشکل ہے یا غوث اُسے اِدبار جو مُدْبر ہے تجھ سے وہ ذی اقبال جو مقبل ہے یا غوث خدا کے در سے ہے مطرود و مخذول جو تیرا تارک و خاذل ہے یا غوث ستم کوری وہابی، رافضی کی کہ ہندو تک تِرا قائل ہے یا غوث وہ کیا جانے گا فضلِ مرتضیٰ کو جو تیرے فضل کا جاہل یا غوث رضؔا کے سامنے کی تاب کس میں فلک وار اس پہ تیرا ظل ہے یا غوث حدائقِ بخشش

 Urdu Kalaam Download (download)

Badal Ya Fard Jo Kaamil Hai Ya Gaus Lyrics in Hindi

Coming Soon

 Hindi Kalaam Download (download)

Badal Ya Fard Jo Kaamil Hai Ya Gaus Lyrics in English

Coming Soon

 English Kalaam Download (download)

حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللّٰہ تعالیٰ علیہ
Sharing is Caring ❤️

اگر یہ خوبصورت منقبت آپ کو پسند آئی ہو تو اپنے دوستوں اور احباب کے ساتھ ضرور شیئر کریں، تاکہ وہ بھی اس خوبصورت منقبتی کلام سے استفادہ کر سکیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area

اردو हिन्दी English