Type Here to Get Search Results !

Kyu Kisi Cheez ka Mujhko Gum ho Jab Karam pe hain Bagdaad wale | Akhtar Parwaz Naeemi

Views 0

Also Read

Kyu Kisi Cheez ka Mujhko Gum ho Jab Karam pe hain Bagdaad wale Lyrics 

Listen to the the audio file
کیوں کسی چیز کا مجھ کو غم ہو جب کرم پہ ہیں بغداد والے
چھوٹا پر جاتا ہے میرا دامن اتنا دیتے ہیں بغداد والے

غوث اعظم کی محفل سجی ہے اسلیے ہر طرف چاندنی ہے
خوشبوئیں کہہ رہی ہے کہ جلوہ فرما ہوتے ہیں بغداد والے

چور آئے ولی بن کے لَوٹے اور بھکاری غنی بن کے لَوٹے
اِک نظر جس پہ اپنے کرم کی ڈال دیتے ہیں بغداد والے

سترہ پارے وہ ماں کے شکم میں یاد کرکے وہ دنیا میں آئے
اس سے سوچو کہ کیا شان اپنے، آپ رکھتے ہیں بغداد والے

حالِ دل میں انہیں کیوں بتاؤں اپنے غم میں انہیں کیوں سناؤں
میں ہوں کس حال میں یہ خبر سب، میری رکھتے ہیں بغداد والے

ان کی پرواز اختر نہ پوچھو اس کرامت کو بھی پڑھ کے دیکھو
ایک ہی وقت ستّر گھروں میں آتے جاتے ہیں بغداد والے

اخترؔ پرواز نعیمی
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad