Ghouse Azam ka Jalsa sajega Deewana Jhoomega
غوثِ اعظم کا جلسہ سجے گا دیوانہ جھومے گا
قادری منقبت جب سنے گا دیوانہ جھومے گا
تیرا عشق دل میں سلامت رہے
نگاہوں میں بس تیری صورت رہے
تیرے نام سے جیوں تیرے نام سے مروں خدارا یہی میری حالت رہے
غوثِ اعظم کا جلسہ سجے گا دیوانہ جھومے گا
قادری منقبت جب سنے گا دیوانہ جھومے گا
ایک کرامت ان کی ہے بیٹی کو بیٹا کرنا
سب سے ہے مشہور کرامت مردہ زندہ کرنا
جب کرامت کا چرچہ چھڑے گا دیوانہ جھومے گا
غوثِ اعظم کا جلسہ سجے گا دیوانہ جھومے گا
قادری منقبت جب سنے گا دیوانہ جھومے گا
رب کے ولی کی بزم سجی ہے فیض کا بادل چھایا
بانٹنے کو حسنین کا صدقہ میرا غوث ہے آیا
جب مرادوں سے دامن بھرے گا دیوانہ جھومے گا
غوثِ اعظم کا جلسہ سجے گا دیوانہ جھومے گا
قادری منقبت جب سنے گا دیوانہ جھومے گا
سارے ولیوں کے گردن پہ ان کا پیارا تلوا
حسنی حسینی شجرہ ان کا مولیٰ علی کا جلوہ
ان کا ولیوں میں سکہ چلے گا دیوانہ جھومے گا
غوثِ اعظم کا جلسہ سجے گا دیوانہ جھومے گا
قادری منقبت جب سنے گا دیوانہ جھومے گا
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें