Type Here to Get Search Results !

Tum Samajh na Paoge Naat Lyrics | Habibullah Faizi

Views 0

Also Read

Tum Samajh na Paoge Naat Lyrics | Habibullah Faizi | Aqal ke Parastaaron Husn ke Saheefe mai

TUM SAMAJH NA PAOGE By Habibullah Faizi

Listen to the the audio file

عقل کے پرستاروں حسن کے صحیفے میں
عشق نے لکھا کیا ہے تم سمجھ نہ پاؤ گے
تم تو بوند سے کم ہو وہ تو ایک سمندر ہیں
ذاتِ مصطفٰی کیا ہے تم سمجھ نہ پاؤ گے

شرک تم سمجھتے ہو کہنا یا رسول اللہ
کہتے ہو وہ مٹی میں مل گئے معاذ اللہ
عقل خود تمہاری ہی مل گئی ہے مٹی میں
کیا فنا بقاء کیا ہے تم سمجھ نہ پاؤ گے

ہم درود پڑھتے ہیں ہم سلام پڑھتے ہیں
مصطفٰی کی نعتیں ہم صبح وشام پڑھتے ہیں
ان کی نعت گوئی میں پھر درود خوانی میں
لطف کیا مزا کیا ہے تم سمجھ نہ پاؤ گے

منکشف ہے قرآں میں ان کے حسن کا جلوہ
ہم سری کے دعوے نے تم کو کر دیا اندھا
نجم کس کے دنداں ہیں لیل کس کے گیسو ہیں
شرح والضحی کیا ہے تم سمجھ نہ پاؤ گے

حبیب اللہ فیؔضی صاحب
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad