یہ بھی پڑھیں
Zameen par Aasmaa se Noor ka insan Aaya hai Lyrics
زمیں پہ آسماں سے نور کا انسان آیا ہے
جس کی شان میں اللہ کا قرآن آیا ہے
تمہیں جانا پڑے تو چین جاؤ علم کی خاطر
کتابوں میں پیمبر کا یہی فرمان آیا ہے
کبھی اک ماں کی پیاری گود میں پیارا سا اک بچہ
جب آیا ہے تو بن کر حافظِ قرآن آیا ہے
بھنور کی زد میں آکر جب پکارا یا رسول اللہ
تو چل کر خود مدد کے واسطے طوفان آیا ہے
جماعت ساتھ میں لیکر مصلیٰ ہاتھ میں لیکر
امیرِ کارواں کے روپ میں شیطان آیا ہے
کچھ اس انداز سے عشقِ نبی میں نعت پڑھ شاؔہد
زمانہ بول دے یہ پرتوے حسان آیا ہے
شاعر اسلام جناب مرحوم شاہدؔ یوسفی صاحب قبلہ
✰✰✰
आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें