Type Here to Get Search Results !

Kabhi Doobe huwe Suraj ko din se jod dete hain Lyrics

Views 2

یہ بھی پڑھیں

Kabhi Doobe huwe Suraj ko din se jod dete hain Lyrics

Listen to the audio file
کبھی ڈوبے ہوئے سورج کو دن سے جوڑ دیتے ہیں
کبھی وہ چاند کو انگلی دکھا کر توڑ دیتے ہیں

نبی کا نام لے کر جب نکل پڑتے ہیں دیوانے
جنونِ عشق میں طوفان کا رخ موڑ دیتے ہیں

یہ ان کا دودھ پیتے وقت بھی انصاف کا عالم
رضائی بھائی کی خاطر جو حصہ چھوڑ دیتے ہیں

محبت کا جو رشتہ جوڑ کر رکھتا ہے آقا سے
میرے آقا خدا سے اس کا رشتہ جوڑ دیتے ہیں

شہنشاہوں کے دل میں جب نبی کا عشق جاگا ہے
تو تخت و تاج ٹھکرا کر حکومت چھوڑ دیتے ہیں

مدینے کی زیارت کا بہت ارمان ہے شاہدؔ
مگر حالات ایسے ہیں کہ دل کو توڑ دیتے ہیں

شاعر اسلام جناب مرحوم شاہدؔ یوسفی صاحب قبلہ
✰✰✰

Post a Comment

2 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

आप सभी से निवेदन है कि सही कमेंट करें, और ग़लत शब्दों का प्रयोग ना करें

Top Post Ad

Below Post Ad