Type Here to Get Search Results !

Sab Se Aula Wo Aala Humara Nabi Tazmeen Naat Lyrics

Views 0

یہ بھی پڑھیں

 Sab Se Aula Wo Aala Humara Nabi Tazmeen Naat Lyrics

رحمتِ حق تعالیٰ ہمارا نبی
دو جہاں کا اجالا ہمارا نبی
زلف واللیل والا ہمارا نبی

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ
سب سے بالا و والا ہمارا نبی ﷺ


انبیاء و رسل میں وہ ذیشان ہوا
حسن کی مملکت کا وہ سلطان ہوا
عرشِ اعظم پہ وہ رب کا مہمان ہوا

بزمِ آخر کا شمع فروزاں ہوا
نورِ اوّل کا جلوہ ہمارا نبی ﷺ


نام میں جس کے رکھی گئی برکتیں
جس کی زلفوں سے گلشن میں ہیں خوشبوئیں
جس کے تلوؤں سے جبریل آنکھیں ملیں

بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں
شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی ﷺ


جس کے دم سے منور ہے بابِ حیات
جس کے صدقے ہے جامع نصابِ حیات
جس نے کر ڈالی روشن کتابِ حیات

جس کے تلووں کا دھووَن ہے آبِ حیات
ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ


اللہ اللہ وہ روئے شاہِ اُمم
کہ تصور ہی جس کا ہے تریاقِ غم
وہ جمیل الشیم وہ شفیع الاُمم

حُسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم
وہ ملیحِ دل آرا ہمارا نبی ﷺ


اب نہ گوہر کوئی رنج کیجئے کہ ہے
ذہن میں کوئی الجھن نہ لیجئے کہ ہے
جام شیریں مسرت کا پیچئے کہ ہے

غمزدوں کو رضاؔ مژدہ دیجۓ کہ ہے
بے کَسوں کا سہارا ہمارا نبی ﷺ


تضمین نگار:- شاعرِ اسلام مولانا محبوب گوہر اسلام پوری صاحب
✰✰✰

Post a Comment

0 Comments

Top Post Ad

Below Post Ad