Type Here to Get Search Results !
AD Banner

Dekhta ja idhar oo Qahar se darne wale | Daagh Dehlvi

دیکھتا جا اِدھر ، او  قہر  سے  ڈرنے  والے
نیچی نظریں کِئے ، محشر سے گزرنے والے

راہ دیکھیں گے ،  نہ دنیا  سے گزرنے والے
ھم تو جاتے ہیں، ٹھہر جائیں ٹھہرنے والے

ھو کے لبریز نہ چھلکے گا میرا ساغرِ دل
مےکدےسو ھوں اگر لاکھ ھوں بھرنےوالے

ایک تو  حُسن  بَلا ، اُس  پہ  بناوٹ  آفت
گھر بِگاڑیں گے  ہزاروں کے ، سنورنے والے

قتل ھونگےتیرےہاتھوں سے، خوشی اسکی ھے
آج  اِترائے  ھوئے  پِھرتے ہیں ، مرنے والے

حَشر میں لطف ھو جب اُن سےھو دوباتیں
وہ کہیں کون ھو تم؟ ھم کہیں مرنے والے

کشتئ نوح سےبھی کُود پڑوں طوفاں میں
دیں  سہارا  جو  مجھے ، پار  اُترنے  والے

غُسلِ میت کی شہیدوں کوتیری کیاحاجت
بے نہائے  بھی  نِکھرتے  ہیں ، نِکھرنے والے

حضرتِ داغؔ ، جہاں بیٹھ گئے ، بیٹھ گئے
اور ھونگے تیری محفل سے ، ابھرنے  والے

داغ دہلوی صاحب

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad

Ads Area